اوگرا نے مئی کے لئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

سوئی نادرن اور سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ

سوئی نادرن اور سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کردیا گیا اور قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اپریل میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 9.76 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

سوئی سدرن کے لیے بھی ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کیا گیا اور قیمت 9.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ اپریل میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 9.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
Load Next Story