کراچی میں رینجرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ایک گرفتار
رینجرز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے اسی دوران ٹائر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی
OSLO:
برنس روڈ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی 2 گاڑیوں پر حملہ کردیا تاہم رینجرز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برنس روڈ کے علاقے میں رینجرز کے اہلکاروں کا معمول کا گشت جاری تھا کہ اسی دوران ٹائر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رینجرز کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی، رینجرز اہلکاروں نے شہریوں کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ عناصر کے کس گروہ سے ہے اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ واقعہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر پیش آیا جہاں رینجرز اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو رکنے کے اشارہ کیا تاہم وہ نہیں رکے اور فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔