بینظیر قتل کیسروزانہ سماعت کیلیے پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

عدالت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت روزانہ کرنیکی پابند ہے

عدالت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت روزانہ کرنیکی پابند ہے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہادت کیس کی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


مقدمے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کی تیار کردہ پٹیشن پیر 10ستمبر کو دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو شہید کیے ساڑھے 4 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس کیس کے تمام ملزمان کے وکلاء مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ سرکاری گواہان ہر تاریخ پر حاضر ہوتے ہیں مگر ملزمان کے وکلاء کے نہ آنے سے ان کے بیان ریکارڈ نہیں ہوپاتے، اس لیے ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
Load Next Story