کراچی سے 1کروڑ90لاکھ کی ہیروئن برطانیہ بھیجنے کی کوشش ناکام

کسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

1کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن بذریعہ پارسل برمنگھم بھیجی جارہی تھی، کسٹم حکام۔ فوٹو:فائل

پاکستان کسٹمز جناح ٹرمینل کراچی نے آٸئی آئی چندریگر پر واقع انٹرنیشنل میل آفس میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران گارمنٹس اور جیکٹ کی آڑ میں برطانیہ ہیروئن بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔


کسٹمز حکام نے بتایا کہ 1کروڑ90لاکھ مالیت کی اعلی قسم کی ہیروئن بذریعہ پارسل برمنگھم بھیجی جارہی تھی جسے پشاور سے بک کرایا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ انٹرنیشنل میل آفس میں تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے کو بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسلز کی معمول کی چیکنگ کے دوران اس واردات کا انکشاف ہوا کہ جس میں ایک کلو 980گرام اعلی قسم کی ہیروئن جیکٹ میں چھپاکر برطانیہ بھیجی جارہی تھی۔

حکام نے برآمد شدہ ہیروئن اپنے قبضے میں لیکرکسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پارسل بک کرانے والے ملزم کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے۔
Load Next Story