پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان دوبارہ لندن کے میئر منتخب
لیبر پارٹی کے صادق خان نے کنزرویٹو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دی۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان دوبارہ لندن کے میئر منتخب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے، لیبر پارٹی کے صادق خان نے کنزرویٹو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دی۔
انتخابی نتائج کے مطابق صادق خان نے 12 لاکھ 6 ہزار 34 ووٹ حاصل کیے جب کہ شان بیلی 9 لاکھ 77 ہزار 601 ووٹ حاصل کرسکے۔
میڈیا سے گفتگو میں صادق خان نے کہا کہ لندن کے لوگوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے دنیا کے سب سے بڑے شہر کی رہنمائی جاری رکھنے کیلیے منتخب کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور لندن کی سیاحت کی معیشت کے فروغ کیلیے اپنی مہم جاری رکھیں گے۔
صادق خان نے لندن کے لوگوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا جیسے وبائی مرض سے نجات کے دوران بھی لندن شہر کے بہتر اور روشن مستقبل کیلیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ صادق خان 2016 میں فتح کے بعد ایک بڑے مغربی دارالحکومت کی سربراہی کرنے والے پہلے مسلمان بنے ہیں۔