سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

گزشتہ سال کورونا کے باعث صرف سعودیہ میں ہی رہائش پذیر ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی

گزشتہ سال کورونا کے باعث صرف سعودیہ میں ہی رہائش پذیر ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی فوٹو، فائل

سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔


سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے جکی اجازت ہوگی تاہم زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ زائرین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد سعودی عرب میں حج کے لیے آتے ہیں تاہم گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں ہی رہائش پذیر ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔
Load Next Story