سارہ بلوچ نے رمضان کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی
آخری عشرہ میں حمد ریلیزکرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں کرے
معروف آرٹسٹ سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی۔
سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ سارہ بلوچ ملک کی معروف آرٹسٹ ہیں جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ مقبول آرجے بھی ہیں تاہم اب انہوں نے پہلی بارحمد باری تعالیٰ پڑھی ہے۔
سارہ بلوچ نے"میرا چلنا، میرا رکنا، میرا تھکنا، میرا گرنا، میرا اٹھنا، میرا جھکنا، اللہ ہو ہے" کے عنوان سے حمد پڑھی جسے انہوں نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے۔
اس حمد کی خاص بات یہ ہے اس کا میوزک غیرمسلم شیلم زاویر نے تیار کیا ہے جو ذاتی طور پرعیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اوران کے لئے حمد کا میوزک تیار کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہے۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ بلوچ نے کہا کہ اس سے پہلے میں آرٹ کے مختلف شعبوں میں کام کرچکی ہوں، میں نے بہت سے جنگلز بھی کئے ہیں لیکن اب باقاعدہ گلوکاری کا آغازکرتے ہوئے سب سے پہلے حمد پڑھی ہے جسے سب نے بہت پسند کیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا ہی پریشانی کا شکار ہے۔ آخری عشرہ میں حمد ریلیز کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پراپنی رحمتیں کرے۔ سارہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی پہلی کاوش کا رسپانس بہت اچھا ملا ہے جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔