سیالکوٹ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد نہر میں ڈوب کر ہلاک
تینوں افراد کا تعلق عیسائی گھرانے سے ہے اور یوحنا آباد کے رہائشی تھے
پسرور کے علاقہ گاؤں پلیئر سوکھن ونڈ کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ڈوب گئے اور تاحال لاشیں نہیں مل سکی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پسرو کے علاقے میں نہر پر ایک خاندان پکنک منانے آیا تھا۔ اس دوران نہر میں نہاتے ہوئے 25 سالہ وقار ولد حنیف، اہلیہ 22 سالہ انیتا اور 16 سالہ بہن زلیخا ڈوب گئے۔
ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے لیکن تاحال لاشیں نہیں مل سکیں۔ ڈوبنے والے تینوں افراد لاہور کے علاقے یوحنا آباد کے رہائشی تھے اور گاؤں طیب بھٹہ میں مہمان آئے ہوئے تھے۔ تینوں کا تعلق عیسائی گھرانے سے ہے۔