چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی سیاسی جڑیں ن لیگ میں بھی کافی گہری ہیں
ذکا اشرف کی بہن بیگم عشرت اشرف قومی اسمبلی کی رکن اور مسلم لیگ ن ویمنز ونگ کی صدر ہیں۔
CHITRAL:
ذکااشرف کی بحالی کے بعد کرکٹ حلقوں میں سب سے بڑا یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا ن لیگ پیپلز پارٹی کے کسی جیالے کو بطور چیئرمین بورڈ قبول کر سکے گی؟اس حوالے سے اگر حقائق کا جائزہ لیا جائے تو ذکا اشرف کے خاندان میں حکمراں پارٹی کی بھی کئی اعلیٰ شخصیات نظر آئیں گی۔
یوں عدالتی جنگ جیتنے کے بعد اب ان کیلیے میدان صاف نظر آتا ہے، ذکا اشرف کی بہن بیگم عشرت اشرف قومی اسمبلی کی رکن اور مسلم لیگ ن ویمنز ونگ کی صدر ہیں،ان کے شوہر و چچا کے بیٹے چوہدری محمد جعفر اقبال ن لیگ پنجاب کے صدر ہیں، بیٹی زیب جعفر ممبر صوبائی اسمبلی ہونے کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر بھی ہیں، ذکا اشرف پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہ چکے لیکن حکمراں جماعت ن لیگ میں بھی ان کی جڑیں کافی گہری ہیں۔
اسی طرح حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود بھی ذکا اشرف کے قریبی رشتے دارہیں۔ بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ذکا اشرف اخلاقی فتح کے بعد از خود عہدہ چھوڑ دیں گے مگر میڈیا سے بات چیت میں وہ اسے خارج از امکان قرار دے چکے۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلہ دیش کے کرکٹ ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے جلد کوئی اہم فیصلہ کرنا ہے، سابق چیئرمین نجم سیٹھی تو نیم آمادگی ظاہر کر چکے تھے مگر اب اس حوالے سے ذکا اشرف کا فیصلہ مختلف ہو سکتا ہے،اسی طرح بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے بعض لوگ ذکا اشرف کو مختلف الزامات سے پریشان کرنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں تاکہ وہ تنگ آ کر خود عہدہ چھوڑ دیں،اس ضمن میں سابق چیئرمین نیب کی مثال دی جا رہی ہے۔