کراچی میں جاری آپریشن محدود یا بند نہیں ہوگا اسحق ڈار
ماضی میں امن کیلیے اپنی حکومت قربان کرچکے،صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرینگے
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ کراچی میں جاری آپریشن محدود یا بند نہیں ہوگا، عوام کے جان ومال سے بڑھ کرکچھ نہیں،ماضی میں بھی خوداپنی حکومت ختم کرکے گورنرراج نافذکرچکے ہیں ۔
مقامی ہوٹل میں تاجربرادری سے خطاب میں وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے آپریشن کے بارے میں کوئی نیافیصلہ نہیں کیا،وزیر اعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ کراچی میں امن کے قیام کیلیے آپریشن کے فیصلے پرقائم ہیں،گورنرہائوس میں اجلاس میں بھی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی سوچ سندھ کی سیاسی لیڈرشپ تک پہنچادی،ماضی میں حکیم محمد سعیدکے قتل کے بعداپنی ہی حکومت امن کیلیے قربان کرتے ہوئے سندھ میں گورنر راج قائم کردیا تھا۔
گزشتہ چندروزسے اس قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ کراچی میں جاری آپریشن روکاجارہاہے میں اگرچہ وزیر داخلہ نہیں ہوں لیکن جہاں تک مجھے وزیرداخلہ اوروزیر اعظم کی سوچ کا علم ہے کراچی آپریشن نہیں رکے گا، کراچی میں امن کا قیام وفاق سے زیادہ صوبے کی ذمے داری ہے اوروفاقی حکومت اس حوالے سے سندھ حکومت کواپنے مکمل تعاون اورسپورٹ کا بلینک چیک دے چکی ہے،وفاقی حکومت کراچی میں امن کیلیے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ چلے گی۔