ٹیسٹ ٹیم رینکنگ پاکستان کو 3 پوائنٹس مل گئے پانچویں پوزیشن برقرار
انگلینڈ نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی، ٹاپ پر بھارت اور صرف ایک پوائنٹ پیچھے نیوزی لینڈ موجود ہیں۔
سالانہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ اپ ڈیٹ سے پاکستان کو 3 قیمتی پوائنٹس مل گئے جب کہ پانچویں پوزیشن میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کے بعد ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی ہے، جس میں مئی 2020 سے کھیلے گئے میچز کے نتائج کا 100 فیصد وزن شامل ہے تاہم اس سے پہلے کے 2 برس کے نتائج کا صرف 50 فیصد شامل کیا گیا ہے۔
اس عرصے سے قبل کے چند خراب نتائج منفی ہونے کی وجہ سے پاکستان کو تازہ اپ ڈیٹ میں 3 پوائنٹس میسر آئے ہیں، جس سے اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 94 ہوچکے مگر وہ بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی پانے والی بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں رینکنگ میں بھی ٹاپ 2 پوزیشنز پر موجود ہیں۔
بھارت نمبر ون جبکہ نیوزی لینڈ ایک پوائنٹ پیچھے 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، دونوں کو تازہ اپ ڈیٹ میں بالترتیب ایک اور 2 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں، آسٹریلیا کو چند برے نتائج کی وجہ سے 5 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب انگلینڈ نے 3 پوائنٹس حاصل کیے جس کی بدولت اس نے تیسرے نمبر سے کینگروز کو بیدخل کردیا ہے، چوتھے نمبر پر پہنچنے کے باوجود آسٹریلوی ٹیم پاکستان سے 14 پوائنٹس پھر بھی آگے ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم 9 درجے کٹوتی سے اب ساتویں نمبر پر پہنچ چکی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 پوائنٹس پاکر چھٹی پوزیشن پالی ہے، آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود سری لنکا اور بنگلہ دیش کو 5، 5 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا ہے، زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔