رنگ روڈ اسکینڈل رئیل اسٹیٹ پلیرز کی مشکوک ٹرانزکشنز کی تفصیلات آگئیں
رنگ روڈ اٹک لوپ کے اطراف 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی مشکوک ٹرانزکشنز ہوئیں، رپورٹ
ایکسپریس نیوز نے رئیل اسٹیٹ پلیرز کی مشکوک ٹرانزکشنز کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل میں رئیل اسٹیٹ پلئیرز کا مشکوک کردار سامنے آگیا ہے، اور ایکسپریس نیوز نے رئیل اسٹیٹ پلیرز کی مشکوک ٹرانزکشنز کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔
مجوزہ رنگ روڈ اٹک لوپ کے اطراف 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی مشکوک ٹرانزکشنز ہوئیں، اور رپورٹ میں 8 ارب 23 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار 500 روپے مشکوک ٹرانزکشنز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رئیل اسٹیٹ پلیرز کی اٹک لوپ کے 9 موضع جات میں 11 ہزار کنال سے زائد رقبہ خریداری میں مشکوک ٹرانزکشنز سامنے آئی، اٹک لوپ کے 9 موضع جات میں کل 490 مشکوک ٹرانزکشنز کی نشاندہی کی گی اور سب سے زیادہ موضع کنیال میں 3 ہزار 237 کنال رقبہ کی مشکوک ٹرانزکشنز ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنگ روڈ نئی الائنمنٹ کی آڑ میں17 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے شہریوں کو فائیلز بیچیں اور رئیل اسٹیٹ پلیرز نے رنگ روڈ کے قریب ہونے کا جھانسہ دیا۔ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز نے ڈکلئیرڈ رقبے سے کئی گنا زائد کی خریدو فروخت کی، جب کہ اٹک انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود غیر قانونی ہاوسنگ سوساٹیز پلاٹوں کی خریدو فروخت تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، اور رئیل اسٹیٹ پلئیرز کی مشکوک ٹرانزکشنز سے میگا ترقیاتی منصوبہ متنازعہ ہوا۔