اسرائیلی مظالم اور غزہ کی تباہی پر 11 سالہ فلسطینی بچے کے گانے کی ویڈیو وائرل
فلسطینی بچوں کو دنیا کے دیگر پر امن ممالک کے بچوں کی طرح جینے کا حق ہے، عبد الرحمان صالح
اسرئیلی بمباری میں تباہ حال عمارتوں کے درمیان 11 فلسطینی ریپر نے ایک گانا ریکارڈ کروایا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 سالہ فلسطینی ریپر عبد الرحمان صالح صرف نو سال کی عمر سے غزہ کی صورت حال سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے موسیقی کا سہارا لے رہے ہیں جس میں دھماکوں اور بمباری سے تباہ حالی اور بالخصوص بچوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔
غزہ میں آج مسلسل ساتویں روز بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس کی وجہ سے شہدا کی تعداد 170 سے تجاوز کرگئی۔ کئی عمارتئیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔ عبد الرحمان صالح نے انہی تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان گانا ریکارڈ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری، شہدا کی تعداد 170 تک جاپہنچی
ننھے گلوکار کا کہنا تھا کہ میرا مقصد فلسطینی بچوں کی جانب سے پوری دنیا میں امن اور امید کا پیغام پہنچانا اور اسرائیلی ناکہ بندی کے تحت ان کے دکھوں اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ناکامی کو اجاگر کرنا ہے۔