قصورعظیم لکھوی کی زیرقیادت سیاسی دھڑا ق لیگ میں شامل
جمعیت اہلحدیث سے اتحاد کااعلان، لکھوی اور وقاص مؤکل ہمارے امیدوار ہونگے، پرویزالٰہی
ضلع قصور کی اہم سیاسی شخصیت ڈاکٹرعظیم الدین زاہد لکھوی کی قیادت میں قصورکے مضبوط سیاسی دھڑے نے ن لیگ چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پرجمعیت اہلحدیث کے ق لیگ سے مستقل اتحاد کا اعلان بھی کیا گیا۔عظیم لکھوی نے یہ اعلان قصور کے سیکڑوں معززین کے ہمراہ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا۔چوہدری پرویزالٰہی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 140 قصور سے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور پی پی 180 سے سردار وقاص مؤکل ہمارے امیدوار ہونگے۔
جمعیت اہلحدیث سے ہمارا اتحاد ہمیشہ چلے گا۔ عظیم لکھوی نے کہا کہ ن لیگ کوآمریت اور تکبر لے ڈوبے گا۔ ہم چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ مرتے دم تک چلیں گے۔ مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔