ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی ایئرلائن کا اجازت نامہ منسوخ

ملک کی نجی ایئرلائن کی دو پروازوں میں کورونا کے مثبت کیسز والے مسافر موجود تھے

مسلسل دو پروازوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پابندی لگائی گئی، فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی فضائی کمپنی کی دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز کا ایک روزہ اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کی نجی ایئرلائن کی جانب سے دو پروازوں میں ایس اوپیز کی سنگین خلاف ورزی پر دبئی سے پشاور آنے والی پرواز پر پابندی عائد کردی۔


اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پابندی کی شکار نجی ائیرلائن کی 10 مئی کو آنے والی پرواز میں 24 کورونا مثبت کیسز تھے جب کہ تنبیہ کے باوجود یہ فضائی کمپنی 16 مئی کو دوبارہ 27 پازیٹیو کیسز والے مسافروں کو لے کر شارجہ سے پاکستان پہنچی تھی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ دو پروازوں میں مسلسل ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 17 مئی کو دبئی سے پشاور کی پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔ نجی ائرلائن کی غفلت سے دوسرے مسافروں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story