علیزے شاہ کا فلسطین کے بجائے ان کے کپڑوں پر تبصرہ کرنیوالوں کو جواب

اس وقت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، علیزے شاہ

لوگوں کو گانے میں علیزے شاہ کا مختصر لباس بالکل پسند نہیں آیا فوٹوفائل

اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے فلسطین کے بجائے ان کے گانے اور لباس پر تنقیدی تبصرہ کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

ڈراما سیریل ''عہد وفا'' اور ''تانا بانا'' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں گلوکاری میں قدم رکھا ہے۔ عید کے تیسرے روز گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کے ساتھ ان کا پہلا گانا ''بدنامیاں'' ریلیز ہوا ہے۔ جسے یوٹیوب پر محض تین دن میں تقریباً 1 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

تاہم جہاں لوگ گانے کی تعریف کررہے ہیں وہیں لوگ گانے میں علیزے شاہ کے لباس پر بھی تنقید کررہے ہیں یہاں تک کہ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز علیزے شاہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔ لوگوں کو گانے میں علیزے شاہ کا مختصر لباس بالکل پسند نہیں آیا تھا۔ اور انہوں نے جہاں علیزے کے مختصر لباس پر تنقید کی وہیں ان پر بے تحاشہ میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔




تاہم اب علیزے شاہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر خود پر تنقید کرنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نے تمام میمز اور تنقید دیکھی ہے۔ بہرحال حقیقت یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے اور اس وقت پاکستان میں فلسطین کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے ایک معمولی موضوع زیر بحث ہے۔ کیا ہوگیا ہے ہمارے لوگوں کو؟



Load Next Story