پاکستانی فنکار بھی فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

پاکستانی فنکاروں نے سڑکوں پر نکل کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے

پاکستانی فنکار ہمیشہ ہی پاکستان اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں فوٹوفائل

پاکستانی فنکار فلسطین کے حق میں صرف سوشل میڈیا پر فعال نہیں ہیں بلکہ انہوں نے سڑکوں پر نکل کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

پاکستانی فنکار ہمیشہ ہی پاکستان اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں۔ چاہے بات تعصب پسندی کی ہو یا مسئلہ کشمیر کی۔ ہمارے فنکار ہمیشہ ہی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ حال ہی میں فلسطین کے مسئلے پر بھی تقریباً تمام پاکستانی فنکاروں نے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی مظلوم فلسطینی بچی کی فریاد سن کر آبدیدہ



گزشتہ روز فواد خان اپنی اہلیہ صدف اور بیٹی کے ہمراہ لاہور میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شریک ہوئے۔ فواد خان نے اس موقع پر فلسطین کا جھنڈا ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا۔




اداکار علی رحمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اور اداکار عثمان خالد بٹ اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شریک ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ''آزادی'' کے نعرے لگا رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CPAaviPgf0f/"]

اس ریلی میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکارہ مریم نفیس بھی شریک تھیں۔ ہانیہ عامر نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور فلسطین کی آزادی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔



علاوہ ازیں تقریباً تمام پاکستانی فنکار سوشل میڈیا پر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

Load Next Story