ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے لیے جدید سہولت متعارف کروادی
یکم جولائی 2021 سے ایف بی آر کے دفاتر میں بالمشا فہ سماعتیں ختم کر دی جائیں گی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ٹیکس آڈٹ اورتخمینے کے لیے آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کر وادی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے ٹیکس آڈٹ اور تخمینہ سے متعلق کیسز کی الیکٹرانک طریقے سے آن لائن سماعت کے لیے سافٹ ویئر متعارف کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ایف بی آرکے آئرس (IRIS) پورٹل پر الیکٹرانک سماعت کے موڈیول کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس موڈیول کے ذریعے آن لائن سماعت کوایف بی آر کے ذیلی دفاتر میں موجود سماعت کے لیے بنائے گئے خصوصی کمروں اور ٹیکس گزاروں کی جائے وقوع کے درمیان لنک سے ممکن بنایا جا سکے گا۔
الیکٹرانک طریقے سے سماعت کو نہ صرف ریکارڈ کیا جا سکے گا بلکہ دوسرے قانونی اور انتظامی استعمال میں بھی لایا جا سکے گا، پہلے مرحلے میں الیکٹرانک سماعت کا موڈیول لارج ٹیکس پئیر آفس اسلام آباد، ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں شروع کر دیا ہے۔ دوسرے مرحلہ میں الیکٹرانک سماعت کے موڈیول کو ایف بی آر کے تمام ذیلی دفاتر میں بھی متعارف کر دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں چیف کمشنرز آئی آر کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ 31 مئی 2021 تک اپنے متعلقہ ذیلی دفاتر میں اس موڈیول کی تنصیب اور مخصوص الیکٹرانک سماعت کے لیےکمروں کی تشکیل کو یقنی بنائیں۔ اس موڈیول کے ذریعے ایف بی آر ہیڈ آفس کو اختیار ہو گا کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی الیکٹرانک سماعت کو جوائن کر سکے تا کہ نظام کی انتظامی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔
ایف بی آر نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ الیکٹرانک سماعت کے موڈیول کی وجہ سے اب ٹیکس گزاروں کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر میں نہیں جانا پڑے گا۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ یکم جولائی 2021 سے بالمشا فہ سماعتیں ختم کر دی جائیں گی اور اس کے بعد تمام سماعتیں آن لائن طریقے سے ہوں گی۔