بھارت میں آنے والے طوفان ’ تاوتے‘ سے عالیہ اور رنبیر کا گھر شدید متاثر

سمندری طوفان سے ممبئی کے ساحلی علاقے میں واقع امیتابھ بچن کا گھر بھی متاثر ہوا، بھارتی میڈیا   

سمندری طوفان سے ممبئی کے ساحلی علاقے میں واقع امیتابھ بچن کا گھر بھی متاثر ہوا، بھارتی میڈیا   

کورونا وبا کے بعد سمندری طوفان 'تاوتے' نے بھی بھارتیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

بھارت ریاست گجرات میں اب تک 'تاوتے' سے 21 افرا ہلاک، درجنوں زخمی اور سیکڑوں لاپتہ ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس کے علاوہ سیکڑوں گھر بھی طوفان کے باعث تباہ ہوچکے ہیں۔

سمندری طوفان 'تاوتے' نے گجرات کے بعد ممبئی کا بھی رخ کیا جہاں ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا اور 270 سے زائد ماہی گیر بھی لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 150 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سمندری طوفان 'تاؤ تے' بھارت کے ساحل سے ٹکرا گیا،21 افراد ہلاک

دوسری جانب سمندری طوفان 'تاوتے' نے ممبئی کے ساحلی علاقے باندرہ میں موجود بالی ووڈ شخصیات کے مکانات کو بھی نقصان پہنچایا جس میں لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن کا مکان بھی شامل ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by ETimes (@etimes)






سمندری طوفان سے باندرہ میں پالی ہل کے مقام پر زیر تعمیر بالی ووڈ کی نوجوان جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کی ویڈیو بھی بھارتی میڈیا پر آگئی ہے۔

واضح رہے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے دوران رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں اور وہ جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاہم بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اب تک رکے ہوئے ہیں اور اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔
Load Next Story