وفاقی کابینہ میں توسیع مزید 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نے حلف اٹھالیا
اکرم درانی، خرم دستگیر اورعباس آفریدی نے وفاقی وزرا جبکہ غفورحیدری نے وزیر مملکت کا حلف اٹھایا ہے۔
وفاقی کابینہ کے مزید 3 وفاقی وزرا اور ایک وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا ہے تاہم ان کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے نئے وزرا سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں جے یو آئی (ف) کے اکرم خان درانی، مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین سینیٹر عباس خان آفریدی شامل ہیں، اس کے علاوہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا غفور حیدری نے وفاقی وزیر مملکت کا حلف اٹھا یا، نئے وفاقی وزرا اور وزیر مملکت کے قملدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نئے حلف اٹھانے والے وزرا کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ وزیر اعظم کے 3 مشیران اور 5 معاون خصوصی کو بھی وزرا کے برابر پروٹوکول حاصل ہے۔