گائے کی ڈکاروں کو کم کرکے منافع کمانے کا منصوبہ
گائے ماحول دشمن میتھین خارج کرتی ہیں جسے کم کرکے اسے بطور کریڈٹ فروخت کیا جاسکتا ہے
سائنسی تحقیق سے ثات ہوا ہے کہ گائے کی ڈکاروں اور گوبر سے میتھین کی بڑی مقدار خارج ہوتی ہے جو ایک ماحول دشمن گرین ہاؤس گیس ہے۔ اب ایک غذائی سپلیمنٹ سے میتھین کو کم کرکے اسے بطور میتھین کریڈٹ فروخت کرنے پر غور ہورہا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد گائے ہیں ، وہ دنیا میں انسانی سرگرمیوں سے خارج ہونے والی میتھین کی 10 فیصد مقدار خارج کرتی ہیں۔ اسی لیے برطانوی کمپنی موٹرال نے لہسن اور کھٹے پھلوں سے گائے کی غذا بنائی ہے جسے معمول کے چارے میں ملایا جاتا ہے اس طرح گائے سے میتھین کا اخراج کم ہوجاتا ہے جو ایک سال میں فی گائے ایک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرسکتا ہے۔
اب یہ کمپنی میتھین کی اس بچت کو بطور کاربن کریڈٹس استعمال کرے گی یعنی انہیں ایسی کمپنیوں کو رقم کے عیوض فروخت کیا جاسکتا ہے جو فضا میں میتھین کا غیرمعمولی اخراج کرتی ہیں۔ اس کی منظوری ویرا نامی کمپنی نے بھی دیدی ہے۔ اس کا منافع فارم کے مالکان اور کسانوں کو بھی دیا جائے گا کیونکہ وہی انہیں استعمال کرتا ہے۔
برطانیہ کے شمال مغرب میں واقع بریڈس فارم نے اس کریڈٹس پروگرام کو شروع کرتے ہوئے اپنی 440 گایوں کو میتھین گھٹانے والی سپلیمنٹ کھلانا شروع کردی ہے۔ یہ سپلیمنٹ پیٹ میں جاکر ان خردنامیوں کو ختم کرتی ہے جو میتھین کی وجہ بنتے ہیں۔ گھاس کھانے اور اسے ہضم کرنے کے عمل میں گائے کے پیٹ میں میتھین پیدا ہوتی ہے جو گائے کے گوبر میں رچ بس جاتی ہے اور ڈکاروں سے بھی خارج ہوتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس غذا سے دودھ کی پیداوار پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
موٹرال نے ازراہِ تفنن میتھین کریڈٹس کو گائے کریڈٹس کا نام بھی دیا ہے۔