بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ
حکومت کی ناقص کاردگی کے باعث ایک سروے میں بھارتی وزیراعظم کی مقبولیت تیزی سے نیچے گرنے کا انکشاف ہوا ہے
بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہونے والی ہلاکتیں 4 ہزار 529 تک جا پہنچیں جس کے بعد پُرانے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 529 ہوگئی جو اب تک کی ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 2 لاکھ 67 ہزار 334 افراد متاثر ہوئے جو کہ پچھلی تعداد کے مقابلے میں کم ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافہ بدستور جاری ہے۔
بھارت میں کورونا کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اسپتال میں مریضوں کے لیے بستر کم پڑ گئے اور آکسیجن کی قلت کا سامنا رہا۔ اس صورت حال نے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
ہندوستان میں ''مارننگ کنسلٹ ٹریکر'' کے ہونے والے ایک تازہ سروے میں وزہراعظم نریندر مودی کی مقبولیت انتہائی تیزی سے گرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے مودی سرکار کو اب تک کی سب سے بری حکومت قرار دیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور یہ مہلک وائرس ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 78 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے جب کہ بھارت میں 17 کروڑ 57 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔