کلدیپ یادیو کو گیسٹ ہاؤس میں ویکسین لگانے پر تنقید کا طوفان آگیا

کانپور کی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کانپور کی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کو اسپتال کے بجائے گیسٹ ہاؤس میں کورونا ویکسین لگانے پر تنقید کا طوفان آگیا۔

ویکسی نیشن کیلیے مقامی اسپتال میں دیگر لوگوں کی طرح جگہ مختص تھی مگر کلدیپ کو ایک گیسٹ ہاؤس کے لان میں ویکسین لگائی گئی جس پر کافی اعتراض کیا جا رہا ہے،کھلاڑی کے ساتھ خصوصی سلوک کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کلدیپ یادیو نے ہی سوشل میڈیا پرتصویر شیئر کرتے دوسرے لوگوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ہدایت دی تھی۔

 
Load Next Story