عمران خان کا اقتداراپنی مدت پوری کرگیا توملک دیوالیہ نہ ہوجائے بلاول بھٹو
آئندہ کئی نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنا ہے، بلاول
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقتداراپنی مدت پوری کرگیا توملک دیوالیہ نہ ہوجائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بیان میں کہا کہ عمران خان کا ملک کوخیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، قیامِ پاکستان سے لے کراب تک ملک میں مجموعی طورپراتنی تباہی نہ ہوئی کہ جتنی تباہی ایک اکیلے عمران خان پھیلاچکے ہیں، عمران خان اور ان کے حواری پرویزمشرف کی طرح لوٹ مارکے بعد ملک کوتباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے انتخابی حلقوں میں مہنگائی کے مارے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں، ایک ایسا حکمران کیسے ملک چلاسکتا ہے کہ جس کی باتوں کو کوئی سنجیدہ لینے تک کو تیار نہیں۔ خدشہ ہے کہ اگرعمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا تو بعد میں آئی ہے، عمران خان اس سے پہلے ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے، پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے انتخابی حلقوں میں مہنگائی کے مارے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں، عمران خان کے دورِ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے ہیں کہ آئندہ آنے والی حکومتیں دہائیوں تک ان زخموں کا ہرجانہ بھرتی رہیں گی۔
بلاول نے کہا کہ آئندہ کئی نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنا ہے، ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دارعمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے، عمران خان کو معاشی بحران ورثے میں نہیں ملا بلکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا ہے۔