بلجیم نقل چور طلبا کو پکڑنے کے لیے ڈرون کا استعمال

بلجیم کے تھامس مورے کالج کے اساتذہ نے نقل چورطالبعلموں کو پکڑنے کیلئے پہلی مرتبہ ڈی جے آئی فینٹم ڈرون کا استعمال کیا

مختصر حجم کے طیارے میں ویڈیو کیمرہ نصب ہے جو طالبعلموں کی حرکات و سکنات ریکارڈ کرے گا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
دہشت گرد اور جر ائم پیشہ افراد کی سر کو بی کے بعد ڈرون طیا روں کو اب نقل کرتے طالب علموں کو پکڑنے کے لیے بھی استعمال کیا جانے لگا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق بلجیم کے تھامس مورے کالج کے اساتذہ نے نقل چور طالبعلموں کو پکڑنے کے لیے پہلی مرتبہ ڈی جے آئی فینٹم ڈرون کا استعمال کیا ہے ۔ بتایا گیاہے کہ مختصر حجم کے اس طیارے میں ویڈیو کیمرہ نصب ہے جو طالب علم کے سروں پر پر واز کر تے ہو ئے ان کی تما م حرکات و سکنا ت کی ویڈیو بنا کر کمر ے میں بیٹھے نگران کے پا س موجود ما نیٹر اسکرین تک منتقل کردیتا ہے اس طرح نگران کو اپنی جگہ سے اٹھ کر ہر امیدوار کو چیک کرنے کی ضرورت ختم ہوگئی ہے اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون طیارہ ایک وقت میں صرف 15 منٹ تک لگاتار پرواز کرسکتا ہے جس کے بعد اسے دوربارہ چارج کرنا پڑتا ہے جب کہاس کے پروں سے پیدا ہونے والی ہوا سے امتحانی پرچہ جات بھی اڑجاتے ہیں ۔
Load Next Story