شیخ رشید احمد کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس خارج

حنیف عباسی نے شیخ رشید کی جانب سے منشیات ایفی ڈرین اسمگلر کہنے پر کیس دائر کیا تھا

حنیف عباسی نے شیخ رشید کی جانب سے منشیات ایفی ڈرین اسمگلر کہنے پر دائر کیا تھا۔

عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا کیس خارج کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نقیب شہزاد کی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف حنیف عباسی کی 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، بار بار طلبی کے باوجود حنیف عباسی نہ تو خود پیش ہوئے اور نہ ہی ثبوت پیش کرسکے جس پر عدالت نے عدم ثبوت و حاضری کی بنا پر کیس خارج کردیا۔

واضح رہے کہ مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی نے شیخ رشید کی جانب سے منشیات ایفی ڈرین اسمگلر کہنے پر دائر کیا تھا۔
Load Next Story