حکومت کا لاہور میں جدید سہولیات والا سائیکلنگ ویلوڈرم بنانے کا اعلان

حکومت نے پاکستان کے واحد اور قدیم ترین سائیکلنگ ویلوڈرم کی حالت سنوارنے کا فیصلہ کیا

حکومت نے پاکستان کے واحد اور قدیم ترین سائیکلنگ ویلوڈرم کی حالت سنوارنے کا فیصلہ کیا

لاہور میں موجود پاکستان کے واحد اور قدیم ترین سائیکلنگ ویلوڈرم کی بھی سن لی گئی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر کوچنگ سینٹر لاہور نصر اللہ رانا نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں موجود یہ سائیکلنگ ویلوڈرم وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، جو 1958 سے اب تک پاکستان بھر کے سائیکلسٹوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ماضی میں عدم توجہی اورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اس کی حالت بہت خراب تھی اور کئی بار مقابلوں کے دروان سائیکلسٹس کے گرنےکے واقعات بھی ہوچکے ہیں۔


نصراللہ رانا نے کہا کہ اب بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خصوصی توجہ اور ہدایت پر اس کی حالت سنوار کر اب اسے مقابلوں کے قابل بنادیا گیاہے، یہاں پر گھاس اتنی زیادہ تھی کہ اسے دیکھ کر خوف آتھا ، جس کو ہم نے بڑی محنت سے صاف کرواکر نئی گھاس لگادی ہے، واٹر سپلائی کے لیے پمپ کی تنصیب بھی ہوچکی۔ رات کو مقابلوں کےلیے لائٹس بھی لگادی ہیں، سائیکلٹس کے کپٹرے بدلنے اور آرام کے کمروں کی حالت کو بھی بہت بہتر بنادیاہے، واش رومز بھی استعمال کے قابل ہوگئےہیں۔ ٹریک کو بھی مرمت کردیا ہے۔



نصر اللہ رانا کےمطابق اب یہ قومی مقابلوں کے لیےتیار ہے تاہم اس کے ساتھ بین الصوبائی وزارت کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پاکستان کی دلچسپی کی وجہ سے نئے مالی سال میں اس کی جگہ جدید سہولیات اور انٹرنیشنل معیار کا ووڈن ٹریک بھی یہاں آپ کو دیکھنے کو ملےگا،اس کے بعد ہم انٹرنیشنل مقابلے بھی یہاں کرواسکیں گے۔ دوسری جانب کوچ ماہم طارق اور سائیکلٹس شاہدہ نے نے ویلوڈرم کی حالت سنوارنے اور اس کی جگہ نئے ویلوڈرم کی تعمیر کے اس حکومتی اقدام کو زبردست قرار دیا ہے۔ سائیکلٹس نے دوسرے شہروں میں بھی جدید ویلوڈرم بنانے پر زور دیا ہے۔
Load Next Story