کراچی میں ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹراورمریضوں کو لوٹ لیا
متاثرین کی جانب سے مقدمہ درج کرانے سے گریز کیا گیا ہے، پولیس
عزیز آباد میں ڈاکوؤں نے کلینک پر دھاوا بول کر لیڈی ڈاکٹر سمیت دیگر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے
عزیز آباد میں ڈاکوؤں نے کلینک پر دھاوا بول کر وہاں موجود لیڈی ڈاکٹراور دیگر افراد سے اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 محمد کالونی میں قائم شہزاد کلینک میں 2 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے گھس کر لوٹ مار کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت دیگر خواتین سے نقدی اور موبائل فون چھینے ہیں، تاہم متاثرین کی جانب سے مقدمہ درج کرانے سے گریز کیا گیا ہے۔ متاثرین نے کہا ہے کہ وہ مشورہ کرنے کے بعد پولیس سے رابطہ کریں گے، تاہم پولیس نے اپنے طور پر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے۔