کرپشن پر سائٹ کے افسر کو 7 سال قید جائیداد ضبط کرنے کا حکم
کراچی کی احتساب عدالت نے اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی مجرم اصغر بھابن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کا فیصلہ 4 سال بعد سنا دیا جس میں عدالت نے مجرم کو 7 سال کی سزا سنادی۔
عدالت نے مجرم پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور عدالت نے مجرم کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
نیب کے مطابق مجرم نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے۔ مجرم کی جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثے کا ریکارڈ حاصل کیا جاچکا ہے، مجرم کے پاس 25 کروڑ کے اثاثے ہیں، مجرم کے خلاف ریفرنس 2017ء میں قائم کیا گیا تھا۔