پی سی بی اضافی مالی بوجھ اٹھانے پر رضامند
حکام بیشتر غیر ملکی کرکٹرز کی یو اے ای آمد کے لیے پْر امید۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 6کے ابوظبی میں میچز کا اضافی مالی بوجھ اٹھانے پر رضامندی ظاہر کردی۔
پی ایس ایل 6کے ابوظبی میں باقی میچز کے انعقاد پر اٹھنے والے اضافی اخراجات پی سی بی اٹھائے گا،معمول کے مطابق براڈ کاسٹنگ، پروڈکشن اور لاجسٹک سمیت آپریشنل معاملات کا خرچ فرنچائز برداشت کرتی ہیں، اسٹیڈیم کا کرایہ اور آفیشلز کی میچ فیس بورڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال میں پی سی بی نے بیرون ملک میچز کا اضافی بوجھ خود اٹھانے پر رضامندی ظاہر کردی،دوسری جانب حکام پْرامید ہے کہ ایونٹ کے باقی مقابلوں کیلیے مختلف فرنچائزز کی جانب سے منتخب غیر ملکی کھلاڑی بروقت رپورٹ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ایک آفیشل کے مطابق صرف انٹرنیشنل مصروفیات رکھنے والے پلیئرزدستبردار ہوں گے، اسکواڈز رواں ہفتے کے اختتام تک فائنل کرنے کا ارادہ ہے، ٹیمیں پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کی مدد سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے سفری پلان کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز عملے میں شامل بھارت اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ارکان کو چند شرائط کے تحت یواے ای میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کو حکومت کی جانب سے مختص کردہ ہوٹلز کے کمروں میں 10روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا،غیر ملکی کمپنی ریسٹراٹا ہوٹلز اور شیخ زید اسٹیڈیم میں بائیو سیکیورٹی یقینی بنانے کا طریقہ کار وضع کرنے کے ساتھ عمل درآمد کی نگرانی بھی کرے گی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں جاری پی ایس ایل ملتوی ہونے کا تلخ تجربہ ہونے کے بعد پی سی بی حکام اور فرنچائزز نے ایس او پیز پر کوئی مصلحت نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے،کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے کو دوسرا موقع نہیں دیا جائے گا۔