موبائل فون کسٹم ڈیوٹی میں 5200 کا اضافہ تکنیکی غلطی کا نتیجہ
آج غلطی دور کر دی جائے گی ، اضافی ٹیکس دینے والوں کو ریفنڈ کیا جائے گا، ڈاکٹر سعید جدون
عالمی مسافروں کے پاسپورٹ پر موبائل فون کسٹم ڈیوٹی میں یکمشت 5200 روپے کا اضافہ کراچی کے کسٹم حکام کی تکنیکی غلطی کا نتیجہ نکلا۔
وی بوک سسٹم میں ڈیٹا اپ ڈیشن کے دوران انسانی غلطی کے سبب موبائل فون رجسٹریشن پر عائد کسٹم ڈیوٹی 31520 روپے سے بڑھ کر 36720 روپے ہو گئی تھی، آج یہ غلطی دور کردی جائے گی جبکہ جن افراد نے اضافی ٹیکس جمع کروایا انھیں وہ رقم ریفنڈ کی جائے گی۔
گزشتہ دو دن میں فون رجسٹریشن کروانے والے سینکڑوں افراد اس تکنیکی غلطی کے سبب لاکھوں روپے گنوا بیٹھے جبکہ ملک بھر کی موبائل فون مارکیٹ بے یقینی اور پریشانی کا شکار رہی۔
فون سمگلنگ کی روک تھام کیلئے چند سال قبل ایف بی آر نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اشتراک سے DIRBS نافذ کر رکھا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کیلئے مختلف کٹیگری بنا رکھی ہیں۔
ایک لاکھ اور اس سے زائد مالیت کا موبائل فون بیرون ملک سے لانے کے 60 یوم کے اندر اسے رجسٹرڈ کروانا لازم ہوتا ہے ، بیرون ملک سے آنے والا مسافر اپنے پاسپورٹ نمبر کے ذریعے پی ٹی اے نظام میں فون کے کوائف بیان کر کے کسٹم ڈیوٹی کا PSID حاصل کرتا ہے جو 31520 روپے ہے ۔