وزیر خارجہ شاہ محمود اور سعودی ہم منصب کی ملاقات فلسطین پر گفتگو

دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں برادرممالک کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں برادرممالک کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اقوام متحدہ میں ملاقات کی جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر یہ ملاقات ہوئی جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اوآئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان مسئلہ فلسطین پر دونوں برادر ممالک کے یکساں نکتہ نظر کا اعادہ کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے گھروں پر زبردستی اور غیرقانونی قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ، فلسطینیوں پر بمباری انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان فلسطینیوں کے جائز حقوق بالخصوص استصواب رائے کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے، 1967 سے قبل کی سرحدوں اور متحد وجود کی حامل قابل عمل اورخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں برادرممالک کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story