ٹھٹھہ کینجھرجھیل میں 5 افراد کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا

عدالت نے پولیس کا پیش کردہ چالان مسترد کر دیا، ایک ہفتے میں ورثا کو پیش کرنیکا حکم

عدالت نے پولیس کا پیش کردہ چالان مسترد کر دیا، ایک ہفتے میں ورثا کو پیش کرنیکا حکم۔ فوٹو: فائل

کینجھرجھیل کے قریب قتل کیے گئے 5 افرد کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا، پولیس کی جانب سے ''اے'' کلاس سمری سول کورٹ میں پیش، چالان مسترد، سول جج نے مقتولین کے ورثا کو ہفتے کے اندر حقائق معلوم کرنے کیلیے عدالت میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی کینجھرجھیل کے مقام نوری جام تماچی کے مزار سے 5 افراد کیپٹن بلال ، ریٹائرڈ میجر جہانگیر اختر، محمد علی، عدنان اور سہیل کی ملنے والی لاشوں کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔




کینجھرجھیل تھانے کے ایس ایچ او جاوید نے سول کورٹ میں اے کلاس سمری چالان کے لیے پیش کی جس میں مقتولین کی میڈیکل رپورٹ کہ مقتولین کو نہ کوئی نشہ دیا گیا نہ ہی کوئی زہریلی چیز کھلائی گئی ہے۔ سول جج ٹھٹھہ عمران زیدی نے چالان منظور نہیں کیا اور ایس ایچ او کو حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر مقتولین کے ورثا کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔
Load Next Story