انگلینڈ اور آئرلینڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بوئیڈ رینکن نے 2014 میں ایشزسیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی

بوئیڈ رینکن نے 2014 میں ایشزسیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی

انگلینڈ اور آئرلینڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر بوئیڈ رینکن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آئرلینڈ کے فاسٹ بولر بوئیڈ رینکن نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ رینکن نے آئرلینڈ کی جانب سے 50 ٹی ٹوئنٹی میں 55، 75 ون ڈے انٹرنیشنل میں 106 اور 3 ٹیسٹ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انہیں ایک ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کا بھی موقع ملا۔


بوئیڈ رینکن نے 2014 میں ایشز سیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف اس وقت انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیپ پہنی جب آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا اور پھر وہ پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کے تاریخی ٹیسٹ میچ میں بھی آئرش ٹیم کا حصہ تھے۔

اس موقع پر بوئیڈ رینکن کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے ریٹائرمنٹ کا یہ بہترین موقع ہے کیوں کہ میں 2003 سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اور ہرطرز کی کرکٹ کو بھرپور انجوائے کیا، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے میچز میں آئرلینڈ کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ایشز کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے تاریخی لمحہ تھا، اس کے علاوہ 2007 کے ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش جب کہ 2011 میں انگلینڈ کے خلاف فتح کو بھی نہیں بھول سکتا جس کے ذریعے ہم نے دنیائے کرکٹ میں آئرلینڈ کا لوہا منوایا۔
Load Next Story