سری لنکا کو 275 سے300 کے دوران آئوٹ کرنا چاہیے حنیف
پاکستان کا پلڑا بھاری ہو جائے گا، عبدالرحمان کی شمولیت سے سعید کو بھی فائدہ ہوا
لاہور:
سابق کپتان حنیف محمد نے شارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بولرز کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کے مطابق عبدالرحمان کی شمولیت سے سعید اجمل کو بھی فائدہ ہوا، سری لنکاکو275 سے300 رنز کے دوران آئوٹ کرنا چاہیے، اس سے میزبان کا پلڑا بھاری ہو سکتا ہے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نپی تلی پاکستانی بولنگ کی وجہ سے سری لنکن بیٹسمین کھل کر نہ کھیل پائے، عبدالرحمان کی آمد سے بڑا فائدہ ہوا، ان کی وجہ سے حریف پلیئرز نے کوئی خطرہ مول نہ لیا اور وکٹیں محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔
حنیف محمد نے کہا کہ ابتدائی2 ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل کو دوسرے اینڈ سے کوئی سپورٹ نہ ملی، بیٹسمین ان کا سامنا احتیاط سے کرتے اور دیگر بولرز پر آزادانہ اسٹروکس کھیلتے، پھر سیٹ ہونے کے بعد اسٹار اسپنر کی بولنگ پر بھی رنز بنائے جاتے، اس بار ایسا نہ تھا، اگر عبدالرحمان کی گیند پر کوئی رائٹ ہینڈڈ بیٹسمین ہٹ لگانا چاہتا تو بیٹ ہونے کی صورت میں اسٹمپنگ کا موقع ہوتا، اسی لیے انھوں نے سعید کی بولنگ پر چانس لینے کی کوشش کی اور وہ 2وکٹیں لے اڑے، خاص طور پر چندیمل نے تو انتہائی غلط شاٹ پر وکٹ گنوائی، انھوں نے کہا کہ سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے، اسی وجہ سے سری لنکنز220رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئے، سابق کپتان نے کہا کہ اس میچ میں پاکستان کا ٹیم کمبی نیشن اچھا دکھائی دے رہا ہے، اگر 275 سے300کے درمیان حریف اننگز کا اختتام کر دیں تو میچ کا توازن میزبان کے حق میں آ سکتا ہے۔