وہ دن جلد آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا وزیراعظم
پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا یوم یکجہتی فلسطین پر پیغام
QUETTA:
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سے اسرائیل بنا پاکستان کا ایک ہی موقف رہا ہے اور وہ ہے کہ فلسطینیوں سے ناانصافی ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی خبر 27 رمضان المبارک کو مسجد نبوی میں ملی، فلسطینیوں پر نماز کے دوران حملہ کیا گیا، اسرائیلی بربریت کی وجہ سے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، غزہ پر نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں معصوم بچے اورخواتین شہید اور زخمی ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فلسطینیوں پر جو ظلم ہوا اس پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیے، مسلم ممالک کے سربراہوں سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے رابطے کیے اور وزیرخارجہ کو بھی کہا کہ اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پہلی بار ہوا ہے کہ مغرب میں اسرائیل کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، سوشل میڈیا کی وجہ سے فلسطین سے متعلق دنیا کی رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے، ایک دن آئے گا جب فلسطینیوں کو ان کا حق ملے گا۔