آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج برسبین میں کھیلا جائے گا

میزبان فاسٹ بولر مچل جونسن انگلش بیٹنگ لائن پر ایک بار پھر ٹوٹ پڑنے کو بے تاب ہیں

میزبان فاسٹ بولر مچل جونسن انگلش بیٹنگ لائن پر ایک بار پھر ٹوٹ پڑنے کو بے تاب ہیں۔گیٹی امیجز/فائل

FAISALABAD:
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعے کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔


میزبان فاسٹ بولر مچل جونسن انگلش بیٹنگ لائن پر ایک بار پھر ٹوٹ پڑنے کو بے تاب ہیں، انھوں نے ایشز سیریز میں مہمان ٹیم کو شدید نقصان پہنچایا تاہم پہلے ون ڈے میں انھیں آرام دیا گیا تھا، وہ اب ٹیم میں واپس آگئے ہیں، پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ میں فتح کی وجہ سے انگلش ٹیم کے حوصلے کچھ بحال ہوئے،وہ وطن واپسی سے قبل اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب کینگروز سیریز میں برتری کو ڈبل کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔
Load Next Story