پریمیئر فٹبالایئر فورس نے بلوچ کلب کو آئوٹ کلاس کردیا
واپڈا اور ایچ بی ایل کا میچ ڈرا،کے ای ایس سی اور نیشنل بینک کا مقابلہ بھی بے نتیجہ رہا
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پی اے ایف نے بلوچ ایف سی کو 3-1 سے آئوٹ کلاس کردیا۔
کے ای ایس سی اور نیشنل بینک کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، واپڈا اور ایچ بی ایل کے مابین مقابلے کابھی کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق بیٹل ایکس اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ایئر فورس نے بلوچ ایف سی کو 3-1 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی جانب سے عامرخان نے 36 ویں منٹ میں کھاتہ کھولا، 39 ویں منٹ میں عرفان علی نے برتری کو دگنا کیا، بلوچ ایف سی کے محمد آصف نے 49 ویں منٹ میں خسارہ کم کیا، مگر 61 ویں منٹ میں عمران مشتاق نے پی اے ایف کی جانب سے تیسرا گول داغ دیا، بعد میں دونوں ٹیمیں کئی حملوں کے باوجود گول نہ کرسکیں۔
ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی گرائونڈ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان کے ای ایس سی اور ایچ بی ایل کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ کھیل پر ریفری نے میچ کے دوران 7پلیئرز کو وارننگ جاری کی۔ ایونٹ کی ٹاپ تھری ٹیموں میں شامل واپڈا دسویں نمبر کی ٹیم حبیب بینک کو ہرانے میں ناکام رہی، دونوں ٹیموں کی جانب سے دفاعی انداز اپنائے جانے کی بدولت کوئی بھی گول نہ ہوسکا۔ ٹورنامنٹ میں جمعے کو کے پی ٹی کی ٹیم لائلپور ایف سی سے فیصل ٹائون گرائونڈ لاہور میں مدمقابل ہوگی، آرمی اور مسلم ایف سی کا میچ بیٹل ایکس گرائونڈ میں ہوگا۔ کے آر ایل کی ٹیم افغان ایف سی سے مقابلے کیلیے ماڈل ٹائون اکیڈمی گرائونڈ میںاترے گی۔