ٹک ٹاکر لڑکیوں کو کمرہ عدالت میں ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

پولیس نے عدالت میں بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے عدالت میں بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

رحیم یار خان میں ٹک ٹاکر لڑکیوں کو کمرہ عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا اور احاطہ عدالت میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے عدالت میں بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر لڑکیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، لڑکیوں کے خلاف مقدمہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے باعث درج کیا گیا۔

ٹک ٹاک ویڈیو جج صاحب کی غیر موجودگی میں بنائی گئی اور کمرہ عدالت میں بنائی گئی ویڈیو سے عدالت کا وقار مجروح ہوا۔ لڑکی تنسیخ نکاح کے مقدمےمیں عدالت آئی تھی۔
Load Next Story