این سی او سی کا 24 مئی سے سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ
سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے
این سی او سی نے سیاحت 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گی۔ سیاحت سے متعلق این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔ یکم جون کے بعد ہوٹلز کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کمرہ بک نہیں کریں گے۔
این سی او سی کے مطابق یکم جولائی کے بعد ہوٹلز کا عملہ 40 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کمرہ کرائے پہ نہیں دیں گے۔ سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر آنے والے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروائے جائیں۔ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تمام مسافروں کیلئے پر کرنا لازم ہے۔سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں۔
ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کیلئے صوبائی، ضلعی انتظامیہ جرمانے اور دیگر سخت سزاؤں کو یقینی بنائیں۔ ایک کمرہ ایک ہی بندے کیلئے بک کیا جائے یا دو بڑے لوگ اور بچوں کیلئے بک کیا جا سکتا ہے۔مسافروں کو کھانا ان کے کمرے میں ہی پہنچایا جائے۔ ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔
بیرون ملک سے آئے مسافروں کو ٹیسٹ، قرنطینہ کی پالیسی اور ویکسینیشن کی پالیسی پہ عمل کرنا ہو گا۔تمام مسافر ہر سیاحتی مقام پر ماسک لازمی پہنیں اور سینیٹائزر ساتھ رکھیں گے۔ مناسب فاصلے اور سخت ایس او پیز کے ساتھ کمپنگ کی اجازت ہو گی۔ ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤس انتظامیہ اور عملے کی ویکسینیشن، قومی ویکسینیشن پالیسی کے تحت لازمی یقینی بنائیں۔