پاکستانی صحافی سے معاشقہ بھارتی وزیر ششی تھرور کا ٹوئٹر اکائونٹ اہلیہ نے ہیک کرلیا

سننداسے ششی نے 2010میں شادی کی تھی۔ سننداکرپشن کاایک ایسااسکینڈل بھی سامنے لائی

سننداسے ششی نے 2010میں شادی کی تھی۔ سننداکرپشن کاایک ایسااسکینڈل بھی سامنے لائی . فوٹو:ـ فائل

ISLAMABAD:
بھارتی حکومت کے ٹاپ ٹوئٹنگ وزیرکی اہلیہ نے جمعرات کواعتراف کرلیا کہ اس نے ایک پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ مبینہ معاشقے کوبے نقاب کرنے کے لیے پیغامات بھیجنے کی غرض سے اپنے شوہرکا اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔


یہ اسکینڈل بدھ کی رات 3مرتبہ کے شادی شدہ، انسانی وسائل کے وزیرششی تھرورکے ٹوئٹراکاؤنٹ پرظاہر ہونے والے پیغامات کی دلچسپ سیریزکے بعدمتعدد اخبارات کے صفحہ اول پرنمایاں طورپر شائع کیاگیا۔ یہ پیغامات 57سالہ تھروراور 45سالہ مہر تارڑکے درمیان نجی تعلق ظاہر کرتے ہیں۔ دبئی میں مقیم سابق صنعت کارسنندا تھرورنے اعتراف کیاہے کہ یہ پیغامات اس نے بھیجے ہیں۔ سننداسے ششی نے 2010میں شادی کی تھی۔ سننداکرپشن کاایک ایسااسکینڈل بھی سامنے لائی جس کی وجہ سے اس کے شوہرکا کیریئرتقریباً تباہ ہوگیا۔ اس نے انڈین ایکسپریس کو بتایاکہ وہ عورت پاکستانی ایجنٹ ہے۔ دنیامیں محبت، وفاداری کہاں ہے۔ میں بہت پریشان رہی۔ Tharoor@shashitharoor نے جمعرات کواپنے 20لاکھ فالورزکو ایک پیغام پوسٹ کیاجس میں دعویٰ کیاکہ اس کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیاہے۔ اس نے مہرسے معاشقے کی تردیدکی۔ سنندانے اکنامکس ٹائمزکو بتایاکہ اکاؤنٹس ہیک نہیں ہوئے، میںیہ ٹوئٹس بھیجتی رہی ہوں۔ فرانسیسی زبان بولنے والے اقوام متحدہ کے سابق سفارت کارتھرور کواس انکشاف کے بعدکہ سننداکو رقم بٹورنے والے انڈین پریمیئر لیگ میں ایک نئی کرکٹ ٹیم میں فری اسٹیک دیاگیا ہے، 2010میں اپنے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دیناپڑا تھا۔ ممتازمصنف تھروراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کاامیدوار بھی رہ چکاہے۔ وہ بھارتی حکومت میںٹوئٹر کاانتہائی عملی استعمال کرتا ہے۔ سنندانے انڈین ایکسپریس کوبتایا کہ وہ طلاق حاصل کرنے کی کوشش کرے گی لیکن بعدمیں وہ جمعرات کونرم پڑگئی اور اپنے ٹوئٹر @sptvrock پر تحریر کیاکہ ششی اورمیں باہم بیحدخوش ہیں۔
Load Next Story