پاکستان کا بھارت سے 2000 میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ

جلد پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کریگی،معاہدے کو حتمی شکل دینے کا امکان

بھارت نے 500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے،بھارتی میڈیا رپورٹ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت سے بجلی خریدنے کے سلسلے میں اپنی کوششوں میں شدت لاتے ہوئے ملک سے500 میگاواٹ کے بجائے 2000میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس سلسلے میں پاکستان کی ایک خصوصی ٹیم جلد نئی دہلی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پانی و بجلی وزارت کے اعلی حکام نے بھارت سے مزید بجلی حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے500 کے بجائے اب2000میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کی درخواست کی ہے تاہم بھارت نے500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ معاملے پر عنقریب دستخط ہوں گے ۔




رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ماہرین کی ٹیم آئندہ چند دنوں میں نئی دہلی کا دورہ کر کے بھارتی حکام سے بجلی حاصل کرنے کے معاملات پربات چیت کرے گی۔ٹیم میں بجلی اور پانی کے علاوہ دوسرے متعلقہ حکام شامل ہوں گے۔
Load Next Story