پاکستانی فلاحی ادارے نے 3 کمسن فلسطینی بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا
کمسن لڑکے ’’برا صابر سلیمان‘‘ کی اپنے والد کے جنازے کے ساتھ آہ و بکا کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوئی تھی
پاکستان کے فلاحی ادارے خبیب فاؤنڈیشن نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے یتیم ہونے والے بچے "برا صابر سلیمان" اور ان کے دو کم سن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمسن فلسطینی بچے برا صابر سلیمان کے والد صابر سلیمان اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے اور برا صابر سلیمان کی اپنے والد کے جنازے کے ساتھ آہ و بکا کرتے ہوئے ویڈیو نے دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا پردہ چاک کیا تھا۔
اس ویڈیو میں برا صابر سلیمان والد کے جنازے کو دیکھ کر اسرائیلی مظالم پر دہائی دیتے اور والد کے جنازے کے آگے غم کی حالت میں چلتے ہوئے دکھائی دیے۔
خبیب فاؤنڈیشن کے ترجمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ خبیب فاؤنڈیشن نے اپنے پروگرام "اکرامِ یتیم" کے تحت برا صابر سلیمان اور ان کے دو کم سن بھائیوں یحییٰ صابر سلیمان اور موسیٰ صابر سلیمان کی کفالت کا ذمہ لے لیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ خبیب فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے تینوں بھائیوں کی دل جوئی کے لیے کھلونے اور تحائف پہنچائے اور اب ان کی کفالت خبیب فاؤنڈیشن انجام دے گی، کھلونے اور تحائف وصول کرتے ہوئے برا صابر نے خبیب فاؤنڈیشن اور فلسطین کے یتیم بچوں کی کفالت میں اپنا حصہ ڈالنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بچوں کو خصوصی مرکز میں سکونت فراہم کی جائیگی اور ان کی تعلیم، رہائش، کھانے پینے کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن برداشت کریگی، اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں 75 ہزار افراد بے گھر ہوئے جبکہ 500 بچوں کے سروں سے ان کے والد کا سایہ ہٹ گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ خبیب فاؤنڈیشن نے غزہ کے متاثرہ علاقوں میں بے گھر افراد کے لیے خوراک، ادویات اور ضرورت کی دیگر اشیاء کی فراہمی شروع کردی ہے، پاکستان سے براہ راست امدادی سامان فلسطین نہیں جاسکتا تاہم شام کی فلطسین سے ملنے والی سرحد کے راستے امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے یہ امدادی سرگرمیاں خبیب فاؤندیشن اپنی شریک فلاحی انجمنوں کے ساتھ مل کر انجام دے رہی ہے۔