مشرف کو غدار کہنے سے فوج کا مورال ڈاؤن ہوگا پرویز الٰہی
حکمرانوں نے اپنے لوگوں کو نوازنے کیلیے قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا
ق لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کوغدارکہنے سے فوج کا مورال ڈائون ہوگا۔
مولانا فضل الرحمن6ماہ تاخیرسے حکو مت میں آئے ہیں، شہبازشریف خودکو لاہورکا وزیراعلیٰ سمجھتے ہیں ان کو معلوم ہو نا چاہیے لاہور سے باہر بھی پنجاب کے عوام رہتے ہیں، پنجاب حکو مت نے6سال میں معاہدوں پر دستخط کے سواکچھ نہیں کیا، ایوان وزیر اعلی کی الماریاں ایم او یو کی فائلوں سے بھری پڑی ہیں، سب سے زیادہ ایم او یو سائن کرنے پر پنجاب کے حکمرانوں کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے، پنجاب حکومت کے گارمنٹ سٹی منصوبے سے کسان بھوکا مرجائیگا، شہباز شریف کو تعصب کی عینک اتارکرکسانوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
جمعرات کو یہاں اپنی رہا ئش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ اے پی سی نے حکومت کواختیاردیدیا اب طالبان سے مذاکرات حکومت کی ذمے داری ہے، جب ہم نے پنجاب حکومت چھوڑی تو صوبے کے خزانے میں100ارب تھے جبکہ آج پنجاب600ارب کا مقروض ہو چکاہے، شہباز شریف ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں، پنجاب میں ہمارے دور میں3ارب کے 35 کالجز تعمیر ہوئے، ن لیگ حکو مت وہاں کلاسز شروع نہیں کررہی، پنجاب میں 1122کوبندکر نیکا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، حکمرانوں نے اپنے لوگوں کونوازنے کیلیے قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہے مگرہم اس کی سخت مخالفت کرینگے کیونکہ قومی اداروں کی نجکاری سے بے روز گاری میںاضافہ ہوگا۔