سیلولر کمپنیوں کو صارفین سے ویلیو ایڈڈ خدمات کی لازمی اجازت لینے کا حکم
سیلولر آپریٹرز اپنے صارفین کو ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کرنے کےلئے لازمی توثیقی پیغامات بھیجیں، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل آپریٹر کوویلیو ایڈڈ خدمات فعال کرنے سے پہلے صارفین کی پیشگی رضامندی حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نےسیلولر موبائل آپریٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کرنے کےلئے لازمی توثیقی پیغامات بھیجیں تاکہ واضح رضامندی حاصل کی جاسکے۔
آپریٹروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکم جاری کرنے کے تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں ۔ پی ٹی اے کو صارفین کی شکایات وصول ہوئی تھیں کہ بعض اوقات موبائل آپریٹرز صارفین کی پیشگی رضامندی کے بغیر تھرڈ پارٹی مواد، گیمز سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کردیتے ہیں۔
پی ٹی اے نے اس طرح کی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے کیونکہ صارفین کی واضح رضامندی کے بغیر کسی ویلیو ایڈڈ خدمات کو فعال کرنا ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگو لیشنز 2009کی شق (vii) (3) 9کی خلاف ورزی ہے۔ پی ٹی اے اعلامیہ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اس اقدام سے موبائل صارفین کو بڑی آسانی ہوگی۔ پی ٹی اے پاکستان میں ٹیلی مواصلات خدمات کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔