ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا

انٹربینک میں ڈالر کی 35 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسے بڑھ کر 153.60 روپے پر بند ہوئی

انٹربینک میں ڈالر کی 35 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسے بڑھ کر 153.60 روپے پر بند ہوئی ۔ فوٹو: فائل

TEHRAN:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کو اتارچڑھاؤ کے بعد تنزلی کا سامنا رہا۔


سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد اور برآمدی شعبوں کی زرمبادلہ کی ترسیلات بھنانے کے باوجود زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی رسد کے مقابلےمیں طلب زیادہ رہی جس کی بنیادی وجہ نئی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کے کھلنے کے حجم میں اضافہ تھا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاؤ کے بعد 35 پیسے بڑھ کر 153.69روپے پر بند ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30 پیسے بڑھ کر 153.60 روپے پر بند ہوئی۔
Load Next Story