شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا
سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی پی ایس ایل 6 میں شاہد آفریدی کی عدم دست یابی پرافسوس کا اظہار کیا ہے
لاہور:
پاکستان کے ممتاز نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےسابق ٹیسٹ کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کمر کی تکلیف کے سبب دست بردار ہونے والے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' لالا جلد صحت یاب ہوجائیں، آپ پاکستان کا فخر ہیں اور ہم پی ایس ایل6 میں آپ کی کمی محسوس کریں گے'
دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم نے بھی شاہد آفریدی کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بڑا سوال یہ ہے کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو کون اجاگر کرے گا۔
یہ بھی پڑھئیے: شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے باہر
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔