امریکی سینیٹ نے 2014 کیلئے 11 کھرب ڈالر بجٹ کی منظوری دے دی

مسودے میں شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستانی امداد روکنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

بجٹ کا مسودہ منظوری کے لئے امریکی صدر کو بھجوا دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

امریکی کانگریس نے گزشتہ کئی ماہ جاری بحث کے بعد بالاخر11کھرب ڈالر بجٹ کی منظوری دے دی ہے تاہم مسورے میں کچھ شرائط کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد سینیٹ میں 2014 کے لئے بجٹ بل کی منظوری کی حمایت میں 72 اور مخالفت میں 26 ووٹ ڈالے گئے، مسودے میں پاکستان کے حوالے سے بھی ایک شرط رکھی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں مدد کرنے والے ڈاکٹر آفریدی کی جیل سے رہائی اور ان پر عائد تمام الزامات واپس لئے جانے تک پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے دی جانے والی امدادی کے3کروڑ 30 لاکھ ڈالر روک لیے جائیں، بجٹ کا مسودہ منظوری کے لئے امریکی صدر کو بھجوا دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ امریکی سینیٹ سے بجٹ بل کی منظوری اکتوبر میں ہونے والے 16 روزہ تاریخی شٹ ڈاؤن کے 3 ماہ بعد عمل میں آئی۔
Load Next Story