حکومت کا ذکاء اشرف کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آج اپیل دائرکئےجانےکاامکان ہے
حکومت نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وکلا سے مشاورت شروع کر دی ہے جب کہ فیصلے کے خلاف آج اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذکا اشرف کو چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے پر بدھ کو بحال کیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے بنائی گئی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی فارغ ہو گئے ہیں۔