سندھ میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر وزیراعظم کی شیخ رشید کو دورے کی ہدایت
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو سندھ کے سیکیورٹی اداروں سے مل کر رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، فواد چوہدری
سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو سندھ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، بڑھتے ہوئے جرائم اور بدانتظامی سے آگاہ کیا۔
چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت دی ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور سیکیورٹی اداروں سے مل کر امن و امان کی مخدوش صورتحال سے متعلق رپورٹ تیار کریں اور اس کے سدباب کے لیے حکمت عملی تیار کرکے پیش کریں۔